متعلقہ

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا – پاک لائیو ٹی وی


آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد: آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت توانائی پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کیلئے دباؤ بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی پی پیز کی ادائیگیوں کیلئے رقم کا اجرا کیا جائے اور فیول سپلائی کو بہتر بنایا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں تاخیر کرنے سے توانائی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ سرکاری گارنٹی کے سبب ادائیگیوں میں تاخیر سے لیٹ پیمنٹ سرچارچ عائد ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے تقریباً 140 ارب روپے رواں ہفتے جاری کیے جائیں گے۔