متعلقہ

حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا – پاک لائیو ٹی وی


حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا

حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد: حج اپریشن کا آغاز کل 9 مئی سے شروع کردیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا اور 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے جب کہ ایک ماہ جاری رہنے والا یہ حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلے روز گیارہ پروازوں پر 2160 عازمین روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے تین پروازوں کے ذریعے 680 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزارت نے بتایا کہ لاہور سے تین پروازوں کے ذریعے 670 عازمین روانہ اور کراچی سے دو پروازوں کے ذریعے 330 عازمین روانہ ہوں گے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازمین، سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151عازمین سعودی عرب جائیں گے جب کہ سکھر سے پہلی پرواز 27 مئی اور کوئٹہ سے پہلی حج پرواز گیارہ مئی کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پہلے پندرہ روز تمام پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں گی، چوبیس مئی سے 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ اتریں گی۔

وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کی واپسی 20 جون سے شروع ہوگی جب کہ بیس جون کو پہلی پرواز حجاج کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔