متعلقہ

پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی، سینیٹر اسحاق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

دوسری جانب ازبک وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔