متعلقہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ – پاک لائیو ٹی وی


قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی۔

بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئررہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن مسئلے کا حل نہیں ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ہمیشہ اعدادوشماربڑھا کربولتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہاکرتے تھے کہ ملک کاپیسہ باہرسےلانا ہے، سیاسی تصادم سے پی ٹی آئی کو فائدہ ملتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت اورلڑائی کی بنیاد پرکھڑی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی۔

قمرزمان کائرہ نے مذید کہا کہ ادارہ کبھی سیاسی لوگوں سے رابطہ نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی ادارے کوخطرےمیں ڈالنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی نظام کومعطل کرناچاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تصادم بڑھانے کواپنی جیت سمجھتے ہیں، الیکشن میں دھاندلی سے سیاسی جماعتوں کا کیا تعلق ہے؟بانی پی ٹی آئی کوماضی کی باتوں پرندامت کا اظہارکرنا چاہیے۔ اگرپی ٹی آئی سیاسی لوگوں سے بات کرناچاہے تو بات ہونی چاہیے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہردورمیں احتجاج ہوتے رہےہیں، نہ ہمارےاحتجاج سے حکومت گری نہ ان کے احتجاج سے گرے گی۔