متعلقہ

ویب سیریز “ہیرا منڈی” کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو بھوکا رکھا گیا؟ – پاک لائیو ٹی وی


ویب سیریز ہیرا منڈی کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو بھوکا رکھا گیا؟

بالی ووڈ فلم اںڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز ہیرا منڈی کی شوٹنگ کے دوران اُن کو بھوکا رکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے ویب سیریز ہیرا منڈی کے ایک اہم سین کے لیے انہیں کچھ بھی کھانے سے منع کرتے ہوئے کہا آج کھانا نہیں کھانا۔

فوٹو : انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ یہ سین دراصل فائر سے بھرا ہوا تھا، اس سے مجھے ناانصافی سے ہونے والے احساس کا اندازہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران وہ سنجے سر سے ملیں تو انہوں نے دیکھ کر جو پہلی بات کہی وہ یہ تھی کہ کتنی پتلی ہوگئی، کھانا کھاؤ جس کے بعد انہوں نے ہمیں خوب کھلانا شروع کردیا۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔