متعلقہ

پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، سنجے لیلا بھنسالی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، سنجے لیلا بھنسالی

بھارت کے مشہور و معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ اُنہیں پیار کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی سیریز ہیرامنڈی میں لاہور کے مسلمان کرداروں کو دکھایا ہے اور میرے اس فیصلے پر مجھے بھارت سمیت پاکستان سے بھی بہت پیار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی اداکاروں کو بھی سیریز میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا، اس کے باوجود میری سیریز کو پاکستان میں بھی مقبولیت مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مداح بےصبری سے سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی ریلیز کا انتظار کررہے تھے، اس سیریز کے ذریعے دونوں ممالک کے مداح قریب آئے ہیں۔

فلمساز کے مطابق پاک و ہند کی تقسیم سے قبل، ہم سب ایک ہی تھے، ہماری ثقافت اور رسم و رواج بھی ایک جیسے ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں میں بہت محبت ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دونوں طرف مسائل پیدا کررہے ہیں اور میں ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔