متعلقہ

پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ – پاک لائیو ٹی وی


پی اےایف اکیڈمی اصغرخان

پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ آرمی چیف مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 8ویں لانگ، 131 ویں کومبیٹ کورس کے افسربھی پاس آؤٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرمہمان خصوصی تھے، پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر بھی تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان آمد پرایئرچیف نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔ 144ایوی ایشن کیڈٹس، ایک جی سی کیڈٹ4 نیول کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکامیابیاں حاصل کرنےوالوں کوٹرافیزدیں اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اوران کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردارکوسراہا اورکہا کہ ایئرفورس پیشہ وارانہ مہارت کے باعث قوم کی توقعات پرپوری اتری۔

تقریب کےاختتام پرپاک فضائیہ کےجنگی طیاروں نےایروبیٹکس کامظاہرہ پیش کیا۔

اس سے قبل پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ء ہم سب کے سامنے ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

مذید خبرکی تفصیل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔