متعلقہ

ثاقب نثارنے شہبازشریف کے صفائی کے نظام کو فل اسٹاپ لگایا، مریم نواز – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلٰی پنجاب

ثاقب نثارنے شہبازشریف کے صفائی کے نظام کو فل اسٹاپ لگایا، مریم نواز

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آتے تھے، ثاقب نثارنے شہبازشریف کے صفائی کے نظام کوفل اسٹاپ لگایا۔

ویسٹ منیجمنٹ شو برائے 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بنی تودیکھاجگہ جگہ کوڑےکےڈھیرہیں، لاہورمیں کئی سال سےپڑاکچرااٹھایا، لوگوں نےکہا7سال کےبعد لاہورکےوارث واپس آئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب میں کہا کہ ن لیگ آتی ہےتوملک آگےبڑھتاہے، پنجاب میں اب صفائی کاجدید اوربہترین نظام ہوگا، شہبازشریف کےجانےکےبعد لاہورمیں کچرےکےڈھیرجمع ہوگئے، ثاقب نثارنے شہبازشریف کےصفائی کےنظام کوفل اسٹاپ لگایا۔

مریم نوازنے کہا کہ پنجاب میں صفائی کابہترین نظام لائیں گے، شہروں اوردیہات میں صفائی کایکساں نظام ہوگا، پاکستان میں جوبھی منصوبہ اٹھالواس پرنوازشریف کی تصویرہے، جب حکومت سنبھالی توجگہ جگہ کوڑےکےڈھیرنظرآتےتھے، شہبازشریف کے دورمیں مثالی صفائی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں صفائی کاکوئی خاص نظام ہی نہیں تھا، شہبازشریف نے صفائی کانظام لاگوکیا، ہم اب36اضلاع میں صفائی کا نیا نظام لارہے ہیں، پہلی باردیہات میں صفائی کانظام لایاجارہاہے، ملک کےہرمنصوبےپرنواز شریف کی تصویرنظرآتی ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ نوازاورشہبازشریف کےمنصوبے نکال دیں توملک میں کھنڈرات ہی بچیں، ہم اس نئے نظام کے ذریعے مقامی انڈسٹری کوترقی دیں گے، اس نظام سےایک لاکھ روزگارکےمواقع پیداہوں گے، اب گھرکی دہلیزسے کوڑا اٹھایا جائے گا، 4 ماہ میں صاف ستھراصوبہ نظرآئےگا۔