متعلقہ

متھیرا کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


متھیرا کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا کہ انہوں نے اپنا 20 کلو وزن کم کیا، زندگی میں نظم و ضبط جسم کو صحت مند اور اسمارٹ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تین بیٹوں کی ماں ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے کچھ سرجری کروائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انجیکشن لگوانے کے بجائے ورزش سے اپنا وزن 92 کلوگرام سے کم کر کے 72 کلوگرام کیا۔

متھیرا کے مطابق ورزش کے ذریعے کوئی بھی وزن کم کر سکتا ہے، وزن کم کرنے کے لیے انجیکشن ضروری نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ تصویر لینے ایئرپورٹ پر انکے پیچھے نہیں گئیں۔

متھیرا نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ تصویر لینے جانا نامناسب سمجھا۔