متعلقہ

آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان

آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہارمیں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد اور کیک کاٹا گیا۔

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ و پائیدار تعلقات ہیں آسٹریلیا پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کام کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیر کامرس جام کمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کار، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر تجارت جام کمال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں اقتصادی،  زرعی اور دفاعی تعلقات ہیں موجودہ آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے خواہاں ہیں۔  دونوں ممالک میں زرعی تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے ٹیکستائل کی صنعت میں لیول پکیئنگ فیلڈ کو خواہاں ہیں۔

تقریب سے خطاب میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ رواں برس ہم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان زرعی تعاون کے چالیس برس منا رہے ہیں،  پاکستان میں وویمن ایمپاور مینٹ پر کام کر رہے ہیں پاکستان کے قومی کھیل کے طور پر آسٹریلیا پاکستان میں ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرسکتا ہے۔

قبل ازیں تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجاے گئے اور آسٹریلوی قومی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔