متعلقہ

ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایس پی آر

ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل

سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فارنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ عظمت عرف عظمتی کرامت عرف حنزلہ اور ریحان شامل ہیں۔  ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تینوں دہشت گرد حال ہی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی وزیرستان کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔