متعلقہ

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم  دے دیا گیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ رواں ماہ مذاکرات ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کی غیر ضروری سبسڈیز اور پنشن اصلاحات پر مذاکرات کیے جائیں گے۔