متعلقہ

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کراچی کے مطابق شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کراچی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شمال مشرقی ملیر سے 38 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی کے علاقے کاٹھور، بحریہ ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ملیر، لانڈھی، گڈاپ و اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔