متعلقہ

مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی

مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

 ملک میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

گزشتہ ماہ اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔  ماہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.1 فیصد کمی  کے بعد 19.4 فیصد جبکہ  دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.9 فیصد کمی  کے بعد 14.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ  مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2024 میں کور انفلیشن 13.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل مہنگائی کی  مجموعی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ماہ میں مرغی کی قیمتوں میں 21.38 فیصد ، مچھلی  کی قیمت میں 2.49 فیصد اور آلو  کی قیمت میں 2.29 فیصد  اضافہ ہوا۔

گوشت کی قیمت میں 1.94 فیصد  اور خشک دودھ کی قیمت میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک ماہ  میں پیاز کی قیمت میں 15.58 فیصد ، سبزیوں کی قیمت میں  11.98 فیصد  ، گندم  کی قیمت میں 10.44 فیصد ،  آٹے کی قیمت میں 9.67 فیصد اور ٹماٹر  کی قیمت میں 6.23 فیصد  کمی ہوئی۔

ایک ماہ میں شادی ہال چارجز، جوتے اور کپڑے مہنگے ہوئے جبکہ  تعلیمی سروسز ، ٹرانسپورٹ سروسز اور  گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوا۔