متعلقہ

سپر ہٹ فلم ‘ہے بے بی’ کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا – پاک لائیو ٹی وی


سپر ہٹ فلم ‘ہے بے بی’ کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا

بالی ووڈ کی سُپر ہٹ کامیڈی فلم بے بی کو ریلیز ہوئے 17 سال ہوچکے ہیں۔

اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، فردین خان اور اداکارہ ودیا بالن شامل تھیں۔

فلم میں بچی ‘اینجل’ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی کیونکہ اس کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

فلم میں بومن ایرانی بھی تھے جبکہ شاہ رخ خان اور انوپم کھیر گیسٹ اپیئرنس کے طور پر فلم میں آئے۔

اب سوشل میڈیا پیجز پر اینجل جس کا اصلی نام ‘جوانا سانگھوی’ ہے، کی حال میں لی جانے والی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

فلم میں اینجل (جوانا) اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی ہوتی ہے۔

جوانا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔