متعلقہ

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

پی آئی اے کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی اپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔

اس کے علاوہ حکام نے متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی آئی اے  کال سینٹر سے رابطہ کریں۔