متعلقہ

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟ – پاک لائیو ٹی وی


اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟

بھارتی کی مشہور و معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلمساز کرن جوہر اپنی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔

کرن جوہر نے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو ویب سیریز ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے اسے قبول نہیں کیا۔

انکیتا لوکھنڈے کے قریبی ذرائع کے مطابق اُنہیں انکیتا لوکھنڈے کے کردار سے متعلق معلوم نہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ انکیتا کو ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی طرف سے ملنے والی پیشکش مسترد کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ یہ تینوں اسٹارز کی ڈیبیو فلم تھی۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد سال 2019 میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستاریا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔