متعلقہ

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گزشتہ ماہ اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اپریل 2024 میں کور انفلیشن 13.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، رواں مالی سال جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں گوشت کی قیمت میں 1.94 فیصد، مرغی کی قیمتوں میں 21.38 فیصد، مچھلی کی قیمت میں 2.49 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمت میں 11.98 فیصد، گندم کی قیمت میں 10.44 فیصد اور آٹا 9.67 فیصد سستا ہوا۔

یاد رہے کہ مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔