متعلقہ

تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمت 20 روپے اضافے سے 539 روپے جبکہ گھی کی قیمت 520 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

100 روپے اضافے سے 5 کلو والے ڈبے کی قیمت 2695 جبکہ گھی کے 5 کلو والے ڈبے کی 2600 روپے ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، 30 سگریٹس کا پیکٹ 20 روپے اضافے سے 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

25 سگریٹس والا پیکٹ 20 روپے اضافے سے 180روپے کا ہو گیا ہے، اس کے علاوہ درجہ اول برانڈ کے سگریٹس کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت جاری ہے۔