متعلقہ

سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز “ہیرامنڈی” میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟ – پاک لائیو ٹی وی


سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز “ہیرامنڈی” میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

معروف بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی ویب سیریز “ہیرامنڈی” میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

سنجے لیلا بھنسالی کا شمار بھارت کے مشہور و معروف ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 18 سال سے ہیرامنڈی کا آئیڈیا میرے پاس موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت میں نے اس فلم میں ریکھا جی، کرینہ کپور خان اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر میرا ارادہ بدل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر یہ ایک اور کاسٹ میں بدل گیا اور میں نے ایک موقع پر پاکستانی اداکار ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے کا سوچا۔

سنجے لیلا بھنسالی کے مطابق یہ فلم تقریباً 3 سال سے تیاری کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے بہت خوش ہوں۔

خیال رہے کہ ہیرامنڈی میں اب منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ہدایت کار کی یہ پہلی ویب سیریز گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے۔