متعلقہ

ایف بی آرکی تاجردوست اسکیم ناکام ہوگئی، دکانداروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر – پاک لائیو ٹی وی


ایف بی آر

ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم ناکام ہوگئی، دکانداروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر

ایف بی آرکی تاجردوست اسکیم ناکام ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم دکانداروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، چئیرمین ایف بی آر نے اسکیم میں رجسٹر تاجروں کی معلومات نہ دینے کی ہدایت کی ہے، گذشتہ ہفتہ کے اختتام پر 105 تاجروں نے رضاکارانہ رجسٹریشن کروائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت تقریبا31 لاکھ ریٹیلرزکو نیٹ میں لانے کے پلان تھا، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔ تاجر دوست کا اسکیم کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا۔

تاجروں اوردکانداروں کیلئےکم ازکم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی 2024 سے ہوگی۔ اسکیم کے تحت 15 جولائی کے بعد ہرماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی۔ پورے سال کا ٹیکس یکمشت ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت ہوگی۔

سال 2023 کے گوشوارے جمع کرانے پر بھی 25 فیصد رعایت ملے گی، چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹرکم ریٹیلرزپراسکیم کا اطلاق ہوگا، تاجر، دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آرکے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔

رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی، قومی سطح یا بین الاقوامی چین کے اسٹور یونٹ پر اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔