متعلقہ

سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ

سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے لیے بلاول بھٹو نے ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قانون میں ترمیم کے لیے سعید غنی، ضیاء لنجار، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کو ٹاسک دے دیا  ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں سٹی کونسل میں ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن میں وائس چیئرمین کو اختیارات دیے جائیں گے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کو سٹی میئر کے مساوی اختیارات دیے جائیں گے جب کہ ٹاؤن وائس چیئرمین کو ٹاؤن چیئرمین کے برابر اختیارات دیے جائیں گے۔