کل بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کا نام فائنل کردیں گے، بیرسٹرگوہر – پاک لائیو ٹی وی


بیرسٹر گوہر

کل بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کا نام فائنل کردیں گے، بیرسٹرگوہر

بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کا نام فائنل کردیں گے،  کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ یہ بتائے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں۔ ایسا عہدہ آئین میں نہیں ہے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہمارے کسی سے کوئی بیک ڈوررابطے نہیں ہیں، بیک ڈورکوئی ڈائیلاگ نہیں چل رہے، کسی کے ساتھ ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ نہیں ہے، مذاکرات کسی سے نہیں ہورہے مگرمینڈیٹ ضرورہے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ یہ بتائے مذاکرات ہورہے ہیں، مذاکرات ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی خود بتائیں گے، یہ کنگ پارٹی نہیں سب کو رائے دینے کا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کاپیغام دے رہا ہوں کہ مذاکرات نہیں ہورہے، کل بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کا نام فائنل کردیں گے، القادرپرٹرسٹ کیس میں اسیکیوشن میں بیان ریکارڈکروارہی ہے۔

بیرسٹرگوہرنے مذید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، القادر ٹرسٹ کیس سےبانی پی ٹی آئی کو کوئی لینا دینا نہیں، نوازشریف کے سارے کیسز معاف کیے جارہے ہیں، پارٹی کے کسی عہدے دارکے پاس ڈائیلاگ کرنے کاکوئی اختیارنہیں۔

Exit mobile version