پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا اور حالات دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورے کے دوران شہریوں نے وزیر داخلہ کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔
بعدازاں وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تبدیل اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سے ملاقات اور مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں کہا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔
محسن نقوی نے ڈائریکٹر سے سوال کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہر کوئی ایجنٹ، عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں شکایات کا ازالہ کروں گا۔