متعلقہ

زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے – پاک لائیو ٹی وی


ماحولیاتی تحفظ

زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے

صوبہ پنجاب میں ایئرکوالٹی بہترکرنےاوراسموگ کم کرنےکےپلان کاآغازکردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ایئرکوالٹی انڈیکس سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبہ میں ایئرکوالٹی بہترکرنےاوراسموگ کم کرنےکےپلان کاآغازکردیا گیا۔

زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے چھاپے مارے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرصوبہ میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ای پی اے ٹیموں نے لاہورسیالکوٹ موٹروے پربھی کارروائیاں کیں۔ ماحولیاتی آلودگی والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیزکی جائیں گی۔

مہلک بیماریاں پیداکرنےوالےدھوئیں کےتدارک کےٹاسک پرعملدرآمدشروع کردیا گیا۔ اقدامات سےایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا، اسموگ میں بھی بہتری آئےگی۔

قانون سازی کےلیےبھی کام تیزکردیاگیا، سزائیں اورجرمانےکیےجائیں گے۔