متعلقہ

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر آگئی

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری میں ملکی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

 سرمایہ کار پاکستانی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے 3 مئی تک پیشکش جمع کرواسکتے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بولیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اس دلچسپی لینے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر نجکاری علیم خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی پی آئی اے کی نجکاری میں معاونت کر رہے ہیں۔