متعلقہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں – پاک لائیو ٹی وی


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ریاض میں ملائشین وزیر خارجہ داتو سری اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاک ملائشیا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک ملائشین وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔