متعلقہ

ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور – پاک لائیو ٹی وی


ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور

عراقی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں اب ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرنے والوں کو 10 سے 15 سال تک سزا ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراقی پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے بل میں ٹرانسجینڈرز سے متعلق بھی شق شامل ہے کہ انہیں بھی جرم کے ارتکاب پر 1 سے 3 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

پاس کئے گئے قانون کے تحت عراق میں ہم جنس پرستی، جسم فروشی، جنس کی تبدیلی کو بھی قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

عراق میں کچھ مذہبی گروہوں کے مطابق یہ قانون ملک میں مذہبی اقدار کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔