متعلقہ

پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

ریاض: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے عالمی معیشت کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، کورونا سے سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں، امریکی معاشی صورتحال بہتر ہے اور یورو زون کی صورتحال ٹھیک نہیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 3 بنیادی ترجیحات ہیں، مہنگائی کو ہدف سے نیچے لانا پہلی ترجیح ہے، آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا بھی ہدف ہے، وبا اور جنگوں کے باعث کئی ممالک کے ذخائر ختم ہوئے۔