مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کےلیے پر عزم ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کےعالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اکوپیشنل سیفٹی ڈے کا مقصد ورک پلیس پرتحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب آکوپیشنل سیفٹی مہم شروع کرچکی ہے، کار خانوں، دفاتر، تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں سیفٹی کلچرکا شعورضروری ہے، سیفٹی ایکٹ اورٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتےہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بناناچاہیے، لیبر قوانین میں ترمیم لارہےہیں، ملازمین کی پروانہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ ہنجاب مریم نواز نے مزید کہاکہ آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔