متعلقہ

امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل – پاک لائیو ٹی وی


امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل

امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس کے بہیمانہ تشدد کے باعث ایک اور سیاہ فام شخص موت کے منہ میں چلا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فرینک ٹائسن نامی سیاہ فام کو مبینہ طور پر ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑا تھا۔

منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اس سیاہ فام کو فرش پر لٹا کر دبوچ رکھا ہے جبکہ وہ التجا کرتا رہا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہا لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی اور بالآخر وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ سال 2020 میں امریکی ریاست مینیسوٹا میں پیش آیا تھا جب پولیس اہلکاروں کے تشدد سے جارج فلائیڈ نامی سیاہ نام شخص موت کے منہ میں چلا گیا تھا، اس کی موت کے بعد امریکہ  بھر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔