وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی کابینہ

وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری

وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی کابینہ نے قطرسے 9 سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 9سال قبل قطرسےکیے گئے معاہدےکی دستاویزگم ہونے کا نوٹس لیا۔ چھان بین کے باجود معاہدے کی کابینہ سےتوثیق کی دستاویزنہ مل سکیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر9سال پرانےمعاہدےکی کابینہ سےدوبارہ منظوری حاصل کی گئی۔ قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پرکابینہ سےسرکولیشن کےذریعےمنظوری لی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امیرقطرکے2015میں دورہ پاکستان کےدوران معاہدےپردستخط کیےگئےتھے۔ قطرنےمعاہدےکی منظوری کےبعد دستاویزپاکستان کےحوالےکردی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کےمابین معلومات کاتبادلہ ہوا، ریسرچ اوراسٹڈیزہوناتھیں، دستاویزگم ہونےکےباعث8سال کے دوران پاکستانی نوجوان کئی اہم مواقعوں سےمحروم رہے۔ قطروزارت خارجہ کے ذریعےمسلسل معاہدےکی یاددہانی کرواتارہا۔

Exit mobile version