نورا فتیحی پاپارازی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں! – پاک لائیو ٹی وی


نورا فتیحی پاپارازی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں!

کینیڈین نژاد مراکشی بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی پاپارازی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاپارازی فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے۔

انہوں نے فوٹوگرافرز کی اس حرکت کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔



Exit mobile version