مشیراطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹرسیف نے سیکریٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل دیا ہے۔
بیرسٹرسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصل کریم کنڈی گورنربننےکےلیےالٹےسیدھےبیانات دےرہےہیں، دہشتگردی کےخلاف کارروائی وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ دہشتگردی قومی مسئلہ ہے اس پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، کےپی کی عوام نےضمنی انتخابات میں پی پی کادوبارہ جنازہ نکال دیا، خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی کانام ونشان مٹ گیاہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ تک محدودہے، فیصل کریم کنڈی سندھ حکومت کی ترجمانی کریں خیبرپختونخواکی نہیں، سندھ حکومت کچےکےڈاکوؤں کواسلحہ فراہم کررہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ فیصل کنڈی کچےکےڈاکوؤں کےہاتھوں مغوی پختونوں پرآوازاٹھائیں، قانون نافذکرنےوالےاداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں، آپ اپنی اتحادی حکومت سےخیبرپختونخواکی واجبات کی ادائیگی پرزوردیں۔