معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر فائرنگ – پاک لائیو ٹی وی


معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر فائرنگ

معروف پاکستانی اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی ہے۔

  اسٹیج اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی ہے جب کہ اس حوالے سے اسٹیج اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص انہیں ہراساں کرتا ہے۔

واقع کے حوالے سے ایس پی اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے، ملزم نے آج صبح اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

ایس پی اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version