متعلقہ

اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!! – پاک لائیو ٹی وی


اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

گزشتہ دنوں معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جہاں بابراعظم کے مداحوں نے سوال کیا تھا کہ اگر قومی ٹیم کے کپتان آپکو شادی کی پیشکش کریں تو آپکا کیا جواب ہوگا؟

111

اس سوال پر نازش جہانگیر نے معذرت کرلی تھی تاہم کرکٹر کے مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرول کیا۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔