متعلقہ

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا – پاک لائیو ٹی وی


اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دے دیا۔

اوگرا دستاویز کے مطابق ملک بھر میں یکساں قیمت کا اطلاق ختم ہونے سے صارفین سے اضافی قیمتوں کی وصولی کا خدشہ ہے، پیٹرول پمپس کو اضافی چارجز روکنے کا طریقہ وضع کرنا ہوگا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارگیٹ میں کارٹلائزیشن کو روکنے کیلئے اوگرا کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے جبکہ مارکیٹ میں گٹھ جوڑ سے مہنگائی کو روکنے کیلئےآئل رولز میں تبدیلی کرنا ہوگی۔

اوگرا دستاویز کے مطابق پرانی ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی اسکیم متاثر ہوسکتی ہے،  شمالی علاقہ جات دیگر ایریا میں قمیتیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں، حکومت بینظر انکم سپورٹ پروگرام طرز کی کراس سبسڈی متعارف کرانا ہوگی۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئل انڈسٹری نے تجاویز دے دیں، آئل انڈسٹری نے دو سال میں ڈی ریگولیشن کا عمل مکمل کرنے کی تجویز دیدی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ پہلے مٹی کے تیل اور لایٹ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دیدی اور دوسرے مرحلے میں مارجن اور فریٹ کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی۔