متعلقہ

عامر خان کی ایک نصیحت نے میری سوچ بدل دی، اداکارہ مالویکا موہنن – پاک لائیو ٹی وی



عامر خان کی ایک نصیحت نے میری سوچ بدل دی، اداکارہ مالویکا موہنن

بالی ووڈ اور علاقائی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن کا کہنا ہے کہ عامر خان کی ایک نصیحت نے میری سوچ بدل دی۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ مالویکا موہنن نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے “پرفیکشنسٹ” عامر خان سے انکی پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جہاں انہوں نے ایک نصیحت کی جس سے انکے کیریئر کا رخ بدل گیا۔

انہوں نے کہا: “فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے مجھے بلایا اور پوچھا کہ میں کیا کرتی ہوں۔ جب میں نے بتایا کہ میں کالج میں ہوں تو انہوں نے کہا، ‘تمہیں اداکارہ بننا چاہیے’۔ یہ بات بالکل غیر متوقع تھی لیکن ان کے مشورے نے میری سوچ بدل دی۔”

  اداکارہ مالویکا موہنن 2025 میں کئی بڑے پروجیکٹس کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ ان میں ان کی پہلی تلگو فلم “دی راجا صاحب” شامل ہے۔