متعلقہ

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ رجسٹرڈ ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی



شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ رجسٹرڈ ہوگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھیں، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔