اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے چھ ماہ میں مانیٹری پالیسی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی شیڈول کے مطابق سال 2025 کا پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا۔
2025 کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس 10 مارچ 2025 کو ہوگا، تیسرا 5 مئی 2025 جبکہ چوتھا مانیٹری پالیسی اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2025 کے پہلی ششماہی میں مانیٹری پالیسی اجلاس کا شیڈول جاری کیا ہے۔