متعلقہ

نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم – پاک لائیو ٹی وی


نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

گوجرنوالہ: نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک کی تقسیم۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی امدادی چیک لے کر گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔

کمشنر آفس میں لواحقین کو امدادی چیک تقسیم کردیے گئے ہیں جب کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے فی خاندان کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ہے۔ تقریب میں کمشنر و ڈپٹی کمشنر سمیت آر پی او گوجرانوالہ نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس اندوہناک واقعہ میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔