متعلقہ

رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا

رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کامیابیوں پر محمد رضوان اور نسیم شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 100 وکٹیں مکمل کرکے اہم سنگِ میل عبور کیا ہے جب کہ محمد رضوان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تیزی سے 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

ان کامیابیوں کے اعزاز میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے جشن کی تقریب کی میزبانی کی، جہاں انہوں نے محمد رضوان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بریڈ مین اور پاکستان کا سپر مین قرار دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے کہا ’’محمد رضوان کو سلام پیش کرتا ہوں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بریڈ مین اور 3 ہزار رنز باننے والے پاکستان کے سپر مین ہیں‘‘۔

شاہین کی ٹوئٹ کے جواب میں محمد رضوان نے جشن کا اہتمام کرنے اور ٹیم کو متحد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

رضوان نے لکھا ’’میرے لیے ایک اور شاندار جشن کا اہتمام کرنے اور پاکستانی ٹیم کو متحد کرنے کے لیے میں شاہین شاہ آفریدی کا بے حد مشکور ہوں‘‘۔

علاوہ ازیں شاہین آفریدی نے 100 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرنے والے نسیم شاہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ’’بین الاقوامی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔