متعلقہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی – پاک لائیو ٹی وی


ایرانی صدرابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارےکےذریعےکراچی پہنچ گئے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈکیا۔ ایرانی صدر نے مزارِ قائد پرحاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر،وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ ارکان ائیرپورٹ پراستقبال کیلئےموجود ہیں۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی لاہورسے کراچی خصوصی طیارے میں پہنچے۔

ایرانی صدر

گورنرکامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو،عذراپیچوہو،شرجیل میمن اورناصرشاہ نےایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدرنے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے۔ اس موقع پروزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے۔

ایرانی صدرکوجامعہ کراچی اعزازی ڈاکٹریٹ کی سندسےنوازےگی۔ ایرانی صدرمنگل اوربدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کرینگے۔

بدھ کی صبح ایرانی صدرابراہیم رئیسی کراچی سےروانہ ہوجائیں گے۔ ایرانی صدرکی اہلیہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگی۔

ایرانی صدرکی کراچی آمد کے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے800سےزائداہلکارتعینات کیے گئے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےدورہ کراچی پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس یوکے700کمانڈزبشمول لیڈی کمانڈوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 800سےزائدافسران واہلکارڈیوٹی پرمامورہیں۔

کراچی پولیس کے3847سےزائداہلکارسیکیورٹی پرمامورہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے1500اسیشل برانچ اورآرآرایف کے 300 اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

ایس ایس یوکےماہرنشانہ بازبھی حساس مقامات پرتعینات ہیں۔ شارع فیصل، دونوں ٹریک ایئرپورٹ سےپی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شاہراہ قائدین، گرومندرسےشارع فیصل تک دونوں ٹریک بند ہیں۔

ضیاالدین برج سگنل سےشاہین کمپلیکس تک جبکہ گرومندرسےگارڈن تک دونوں ٹریک ٹریفک کےلیےمکمل بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی مزار اقبال پر حاضری

ایرانی صدرکے دورہ کراچی کے موقع پرشارع فیصل کو سیل کیا گیا جبکہ شارع فیصل اورایئرپورٹ کےاطراف تمام پیٹرول پمپس بند ہیں۔

شارع فیصل اوراطراف کی سڑکوں پرابراہیم رئیسی کوخوش آمدید کے بینرزآویزاں ہیں۔ ٹریفک پلان میں شامل سڑکوں کو جزوی طورپربند کرنےکاسلسلہ جاری ہے۔ شاہراہ قائدین خداداد کالونی سے نمائش، ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیاکہ معزز مہمان کےدورے کے موقع پرعوام متبادل راستےاختیارکریں، سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظرسڑکیں محدود مدت کیلئےبندرہیں گی، سڑکوں کو شام 7بجے تک بند رکھا جائے گا۔ کراچی میں دفعہ144کےتحت ڈرون کے استعمال پربھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔