متعلقہ

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، اداکارہ زرین خان – پاک لائیو ٹی وی


سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، اداکارہ زرین خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا اُن کے لئے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زرین خان کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان نہیں ہوتے تو میرا خیال ہے میں فلم انڈسٹری کا حصہ کبھی نہیں ہوتی، کیونکہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اس کا حصہ بنوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان ایسے اداکار ہیں جنہیں میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور ہمیشہ سے پسند کرتا آرہا ہے اور میں نے ان کے ساتھ کام کررہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا اور میں نے ایک ڈیڑھ سال تک ان کے ساتھ مل کر فلم کی شوٹنگ کی جس کا مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ میں سلمان خان کے سامنے بیٹھی ہوئی ہوں اور ہم دونوں مل کر کام کررہے ہیں، تو یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، کیونکہ اس وقت میں ایک پیریڈ فلم کررہی تھی جو اٹھارویں صدی کی شہزادیوں اور عورتوں سے متعلق تھی، انہیں نہیں پتا تھا کہ سکس پیک کیا ہوتے ہیں اور فٹ جسم کیا ہوتا ہے، یہ تو ہم ابھی دیکھ رہے ہیں۔

زرین خان نے بتایا کہ اس وقت وہ تھوڑا کنفیوز تھیں کیونکہ میں ٹین ایج میں تھی اور میرا وزن بھی 100 کلو تھا، جس کے بعد میں نے اپنا 50 کلو وزن کم کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم ویر میں سلمان خان کے ساتھ 2010 میں اداکارہ زرین خان نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انڈسٹری میں انہیں نئی پہچان ملی۔

Zareen Khan Reveals She Met Salman Khan On Set Of Yuvraaj As A Fan And Was  Cast In Veer |  LatestLY