متعلقہ

صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟ – پاک لائیو ٹی وی


صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی دوستوں سے فائل شیئرنگ کا عمل آسان بنا دے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویزات کو شیئر کرنے کا طریقہ بدل کر رکھ دے گا۔

اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔

یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی فرد کے ساتھ فوٹوز یا ویڈیوز شیئرنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔