متعلقہ

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارےکےذریعےکراچی پہنچ گئے – پاک لائیو ٹی وی


ایرانی صدر

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارےکےذریعےکراچی پہنچ گئے

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارےکےذریعےکراچی پہنچ گئے، طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈکرگیا۔

گورنر،وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ ارکان ائیرپورٹ پراستقبال کیلئےموجود ہیں۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی لاہورسے کراچی خصوصی طیارے میں پہنچے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی مزارقائدپرحاضری دینگے اورمزارقائدسے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔

ایرانی صدرکوجامعہ کراچی اعزازی ڈاکٹریٹ کی سندسےنوازےگی۔ ایرانی صدرمنگل اوربدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کرینگے۔

بدھ کی صبح ایرانی صدرابراہیم رئیسی کراچی سےروانہ ہوجائیں گے۔ ایرانی صدرکی اہلیہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگی۔

ایرانی صدرکی کراچی آمد کے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے800سےزائداہلکارتعینات کیے گئے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےدورہ کراچی پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس یوکے700کمانڈزبشمول لیڈی کمانڈوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 800سےزائدافسران واہلکارڈیوٹی پرمامورہیں۔

کراچی پولیس کے3847سےزائداہلکارسیکیورٹی پرمامورہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے1500اسیشل برانچ اورآرآرایف کے 300 اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

ایس ایس یوکےماہرنشانہ بازبھی حساس مقامات پرتعینات ہیں۔ شارع فیصل، دونوں ٹریک ایئرپورٹ سےپی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شاہراہ قائدین، گرومندرسےشارع فیصل تک دونوں ٹریک بند ہیں۔

ضیاالدین برج سگنل سےشاہین کمپلیکس تک جبکہ گرومندرسےگارڈن تک دونوں ٹریک ٹریفک کےلیےمکمل بند ہیں۔