متعلقہ

بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے

بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کی کارکردگی اور کپتانی کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کی کارکردگی اور کپتانی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا ’’بطور بلے باز بابر اعظم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور کپتانی کے دوران انہوں نے مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘‘۔

سابق کپتان کا کہنا تھا ’’اگر بابر اعظم ورلڈ کپ کے دوران اچھی کارکردگی نہ بھی دکھا سکے تو کوئی بات نہیں کیونکہ ماضی میں کچھ کپتان ایسے بھی رہے ہیں جن کی ورلڈکپ کے دوران کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے‘‘۔

اظہر علی کہتے ہیں ’’مجھے نہیں لگتا کہ بابر کو ان کی کپتانی سے کوئی مسئلہ ہے جب کہ ان کی کپتانی کا پورا دور مثالی نہیں رہا اور نہ ہی انہیں ہٹھانا مثالی تھا‘‘۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گذشتہ سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد تمام فارمیٹس سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا جب کہ شان مسعود کو ریڈ بال کرکٹ کی قیادت سونپی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹاکر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔