متعلقہ

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقدمات کی بھرمار ہے، درجنوں مقدمات درج ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں کہ دنیا ان پر ہنسے گی، ایک شخص پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا اس پر بھی مقدمہ بنایا گیا کہ وہ ملوث ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کوئی دن خالی نہیں ہے، ایک ماہ میں 7 پیشیاں ہوتی ہیں، میرے وکیل کو روز کسی نہ کسی کیس میں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے، حکومت کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے۔