متعلقہ

پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی

پاکستان میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

امریکی سٹی بینک نے پاکستان میں جون میں بنیادی شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان جون میں شرح سود کم کر دے گا، شرح سود میں کمی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کم ہونے کا اثر ہو سکتی ہے۔

سٹی بینک کا کہنا ہے کہ زرعی سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی آئے گی، اسٹیٹ بینک کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے افراط زر میں کمی متوقع ہے۔

سٹی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی نے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مارچ میں سخت پالیسی اپنائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دباؤ بھی مہنگائی کا سبب بنتا ہے، اب 50 فیصد رول اوور ہوگا اور حکومت کو پچاس فیصد فنانسنگ کا انتظام کرنا ہے۔

پاکستان جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے سب سے بڑے پروگرام کا انتخاب کرے گا، جبکہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد ہوگا۔