متعلقہ

پنکج ترپاٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی – پاک لائیو ٹی وی


پنکج ترپاٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن روڈ حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں اُن کے بہنوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ جھارکھنڈ میں 21 اپریل کی دوپہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

اداکار کی بہن اور ان کے شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔

پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہو سکے جبکہ ان کی بہن سبیتا تیواری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اداکار کی بہن سے متعلق ڈاکٹرز نے بتایا کہ سبیتا تیواری کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔